Live Updates

عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے شازیہ مری

بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے، وفاقی وزیر

اتوار 3 جولائی 2022 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہاکہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں ناکام کسر نہیں چھوڑی۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا، دنیا موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات