محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی یونیسف کے تعاون سے ماں اوربچے کاہفتہ منانے کی تیاریاں کررہاہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت

پیر 4 جولائی 2022 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے پریس ریلیز کے ذریعے بتایاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں ماںاوربچے کاہفتہ منانے کی تیاریاںکررہاہے۔جس کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ نے بتایاکہ محکمہ صحت عامہ یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں04تا09جولائی2022ماںاوربچے کی صحت کاہفتہ منایاجارہاہے ۔

ڈاکٹرفداحسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئر ،مس مسرت سرداراسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریننگ نے بتایاکہ ماں اوربچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران02سال تک کے بچوںکومہلک بیماریوں سے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔02سال سے05سال تک کے33190بچوںکوپیٹ سے کیڑوں کوختم کرنے والی گولیاں کھلائی جائیں گی اورحاملہ خواتین کوٹی۔

(جاری ہے)

بی کے ٹیکے لگائے جائینگے۔ڈاکٹرفداحسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرکی زیرنگرانی23لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاور456لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکمیونٹی میں بچوںکوملیریا،اسہال،یرقان اورکووڈ19سے بچائو کی حفاظتی اقدامات کے لیے ہیلتھ سیشن بھی کریں گے۔عوام علاقہ سے صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئراوراسسٹنٹ کوآرڈینیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرضلع ھذامیں تمام انتظامات کی نگرانی خودکرینگے۔\378