خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترکی کے قونصل جنرل مسٹرامیر ازبے کی ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں محکمہ صحت کی ٹیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے‘صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق
پیر 4 جولائی 2022 17:36
(جاری ہے)
صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے ترکی وفدکو لیبزمیں دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے نے اس موقع پر ترکی میں صحت کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان اور ترکی انتہائی قریبی اوردر ینہ مسلمان دوست ممالک ہیں۔پنجاب کی عوام کو ترکی کے نظام صحت کی طرزکی طبی سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے ترکی میں صحت کے نظام کو بے حدسراہا۔قونصل جنرل ترکی مسٹرامیرازبے نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ صحت کے شعبہ میں تعاون کرناچاہتے ہیں۔ہمیں پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ کام کرنے کی خوشی ہوگی۔مسٹرامیرازبے نے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ کوروناویکسی نیشن کے حوالہ سے بھی تعاون کریں گے۔محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں جدیدلیبزدیکھ کربہت متاثرہواہوں۔آخرمیں صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق اور قونصل جنرل مسٹرامیرازبے نے یادگاری شیلڈزکاتبادلہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.