وزیراعظم شہبازشریف کا سیلابی لہروں میں پھنسے بچوں کو بچانے پر پاک بحریہ اور ریسکیو اداروں کو خراج تحسین
اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار کم سن بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے.شہبازشریف
میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2022 17:49
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا. وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں، یہ واقعہ سب کے لئے مثال ہے کہ اگر ہم اسی طرح ٹیم ورک، محنت اور جانفشانی سے کام کریں گے تو ان شاءاللہ مشکلات کے طوفانی ریلوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اپنے اہل وطن کی مدد کریں. دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سنیئربیوروکریٹ عبداللہ مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے وہ سی ایس پی 1967 بیچ سے تعلق رکھتے تھے بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سول سرونٹ عبداللہ کے انتقال پرملال پر گہرا دکھ اور رنج ہوا،اللہ تعالی انہیں غریق رحمت کریں عبداللہ مرحوم ایک فرض شناس سول سرونٹ، ایک نامور سکالر اور اسلام کے محققین میں سے ایک تھے. وزیراعظم نے کہا کہ عبداللہ مرحوم کا سروس کے دوران لوگوں کی فلاح کیلئے کام اور ملک کیلئے انتھک محنت سول سرونٹس کیلئے قابل تقلید رول ماڈل ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اللہ تعالی انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.