شہباز گل حوالات میں بند، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو آج مظفر گڑھ سےمسلح گارڈلے کرگھومنے پرگرفتار کیا گیا تھا
دانش احمد انصاری اتوار 17 جولائی 2022 21:47
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے ایف سی کے بیج لگے مسلحہ افراد ساتھ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں پولیس اہلکاروں نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے لیکن شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ گارڈز کے ہمراہ واپس جائیں گے جب کہ گرفتاری پر شہباز گل کا موقف سامنے آیا ہے کہ انہیں بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا، ترجمان الیکشن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جھوٹ پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 پولنگ اسٹیشن نمبر 46 میں پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود ہیں ، ریٹرننگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے ، غلط خبریں نہ پھیلائیں ، لیڈرز گمراہ نہیں کرتے بلکہ راستہ دکھاتے ہیں ، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر پی پی 217 خود فیکٹری گئے ، وہاں پر نہ ہی کوئی بیلٹ پیپر موجود ہے نہ کوئی ٹھپے لگا رہا تھا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا تھا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ، پی پی 272 پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا ، ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دیے گئے ، فارم 46 کی شفافیت ختم کر دی گئی ، اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے کیوں کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے ، ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.