پی ٹی آئی والے اپنے قانونی مشیروں کیخلاف احتجاج کریں‘پرویزرشید

ہفتہ 23 جولائی 2022 21:48

پی ٹی آئی والے اپنے قانونی مشیروں کیخلاف احتجاج کریں‘پرویزرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالے اور لڈو بھی بانٹے۔