بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شاہد آفریدی فانڈیشن میدان میں آگئی

جمعرات 4 اگست 2022 21:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شاہد آفریدی فانڈیشن میدان میں آگئی۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہد آفریدی فانڈیشن کی ٹیم پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ملک بھر سے بھیجی جانیوالی امداد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بلوچستان کے عوام کو ملک کا فخر قرار دیا اور امداد کی فراہمی پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔