آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ ،جدید وی ٹی 4 ٹینک کے نئے ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

جمعرات 4 اگست 2022 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ، ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور، کاؤنٹر آئی ای ڈیز ایکسپلوزیو منیشن سکول سمیت اہم تنصیبات اور سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر نوشہرہ کا دورہ کرکے جدید وی ٹی 4 ٹینک کے نئے ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا مصروف دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف کو ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور کے ٹریننگ ماڈیولز و تنصیبات، کامبیٹ اور سول انجینئرنگ امور کار سمیت کاؤنٹر آئی ای ڈیز اسکول (سمز) سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، سمز میں مسلح افواج، پولیس اہلکاروں اور دوست ممالک کے اہلکاروں کو کاؤنٹر آئی ای ڈیز ٹریننگ دی جاتی ہے، اسی تربیت کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت کے کامیاب آپریشن کئے ہیں، جس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بارودی سرنگیں تلاش کرکے تلف کرنے میں مدد ملی، آرمی چیف نے کالج کی اسٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا، بعدازاں آرمی چیف نے انٹرنیشنل پیسرز مقابلوں کی فاتح ٹیم سے بھی ملاقات کی اور آرمی چیف نے کور آف انجینئرنگ کی مہارتوں اور صلاحیتوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے سکول آف آرمر اینڈ میکنائزڈ وار فئیر نوشہرہ کا بھی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو تربیتی امور اور جنگی ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک ٹرینگ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا، جہاں جدید کمپلیکس میں افسران اور جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جارہی ہے، آرمی چیف نے اس موقع پر سینٹر آف ایکسلنس فار میکنائزڈ وار فیئر کا بھی افتتاح کیا،انہوں نے افسروں اور جوانوں کی مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔