لکی مروٹ، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا مبینہ حملہ آور ہلاک ، پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 5 اگست 2022 22:36

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) سرائے نورنگ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کو ہلاک جبکہ دہشت گرودں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاوید خان کی سربراہی میں تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کی پارٹی نے ککی روڈ پر ناکہ بندئی کررکھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل محب اللہ زخمی ہوگئے ، پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے ایک حملہ آورکو ہلاک کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ضیاء الدین احمد پولیس کی اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرارہونے والے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ، حکام نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر اسلحہ اور واردت میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل قبضے میں لیتے ہوے نعش کو پوسٹ ماٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی پولیس اہلکار محب اللہ کوبھی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے ان کی عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر لکی مروت پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی