لسبیلہ ہیلی کریش، سوشل میڈیا پرمنفی مہم جوئی سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی

شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اگست 2022 19:26

لسبیلہ ہیلی کریش، سوشل میڈیا پرمنفی مہم جوئی سے شہداء کے لواحقین کی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2022ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کریش سے متعلق سوشل میڈیا پرمنفی مہم جوئی سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی،شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا مہم جوئی کی گئی، منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، منفی مہم جوئی کے باعث شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔