ًکراچی، حلیم عادل شیخ کے بیان کے خلاف پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 7 اگست 2022 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی جانب سے پاکستانی بنگالی برادری کو غیر ملکی قرار دینے کے خلاف پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی نے بانی وچیئرمین شیخ محمد فیروز کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرہ سے شیخ محمد فیروز،سرپرست اعلیٰ جاوید اقبال،سینئر وائس چیئرمین مولانا رفیق الحسینی،ابوبکر صدیقی،یونس کشمیری،خواجہ حبیب اللہ ،مفتی زین الحق نقشبندی،مولانا نور اللہ نور و دیگر اراکین سپریم باڈی نے خطاب کیا ،جس میں ان حضرات کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کو غیر ملکی تارکین وطن کے صفوں میں شامل کرنا ،ناقابل برداشت ہے ،پاکستان بھر میں 50 لاکھ سے زائد محب وطن پاکستانیوں کی توہین ناقابل برداشت ہے،ہمارے آباء و اجداد بانیان پاکستان نے پاکستان بنانے اور پاکستان بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کی اس لئے قربانی نہیں دی تھی کہ ہماری بار بار توہین کی جائے،ہمارے آباء واجداد نی1947؁ اور1971 ؁ میں صرف اور صرف ایک الگ مملکت، ملک خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے قربانی دی تھی بنگلہ دیش کیلئے ہرگز نہیں،پاکستان میں مقیم 50لاکھ سے زائد محب وطن بنگالیز ان کی اولاد ہیں جنہوں نی1947؁،1965؁،1971 ؁ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا،افواج پاکستان کے شانہ بشانہ الشمس،البدررضا کار تنظیمیں بناکر جنگیں لڑی،ہم تحریک انصاف فارن فنڈنگ پارٹی کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں ،ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کی پاکستانی بنگالیز کے خلاف زہر اگلنا اسکی ذہنی پستی کی عکاسی ہے ہم حلیم عادل شیخ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور معافی کا مطالبہ کرتے ہیں،میں آج یہ اعلان کرتا ہوں کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے غیور اور غیرت مند پاکستانی بنگالی حلیم عادل شیخ کو جہاں دیکھیں،انڈے،جوتوں سے اس کا استقبال کریں جب تک وہ میڈیا میں آکر معافی نہ مانگیں اور آئندہ کیلئے توبہ نہ کرلے ورنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا