Live Updates

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کرنا چاہیے،لطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی تو 62 ون ایف کی شق کیخلاف تھی،تحریک انصاف والے آئیں اور مل کر آئین میں ترمیم کرتے ہیں،سنیئر رہنما پیپلزپارٹی

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 8 اگست 2022 12:49

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کرنا چاہیے،لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 8اگست 2022) پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ کسی بھی پارٹی کو کالعدم نہیں کر نا چاہیے۔ اے آر وائے کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تو 62 ون ایف کی شق کیخلاف تھی۔

نواز شریف کو کہتے رہے کہ ایسی ترامیم نہ کریں،اور وہ خود میں اس کی زد میں آئے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے آئیں اور مل کر آئین میں ترمیم کرتے ہیں۔ 18 ویں ترمیم میں 135 ترامیم کی گئیں۔ کسی کو نا اہل نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لطیف کھوسہ نے عمران خان کو نااہل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ کسی بھی شخص نااہل یا پارٹی کو کالعدم قرار نہیں دینا چاہیے، سیاستدانوں کو اپنے معاملات خود طے کرنے چاہئیں، عدالتوں کے پاس جانے کے بجائے پارلیمان میں مسائل حل کریں۔

سینئر پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 ،63 میں کچھ شقوں پر اعتراض تھا لیکن نواز شریف نہیں مانے اور آج نواز شریف ان ہی شقوں کو ختم نہ کرنے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ عمران خان کو بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں ورنہ پھر آپ بھی خمیازہ بھگتیں گے۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

کیس کے مطابق پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، پی ٹی آئی کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےتحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا یاا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹ کو بھی غلط قرار دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات