پاکستان میں چوری، فراڈ اور دھوکہ دہی کی موجد پیپلزپارٹی ہے،حلیم عادل شیخ

کرپشن اور قومی وسائل کی چوری نکال دی جائے تو پیپلز پارٹی کی سیاست میں کچھ باقی نہیں بچتا، اپوزیشن لیڈر سندھ

پیر 8 اگست 2022 17:10

پاکستان میں چوری، فراڈ اور دھوکہ دہی کی موجد پیپلزپارٹی ہے،حلیم عادل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چوری، فراڈ اور دھوکہ دہی کی موجد پیپلزپارٹی ہے،کرپشن اور قومی وسائل کی چوری نکال دی جائے تو پیپلز پارٹی کی سیاست میں کچھ باقی نہیں بچتا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کھڑے بلاول ہائوسز کے خرچوں سے لیکر فالودے اور پاپڑ والوں کے اکائونٹس میں محفوظ دولت تک سب لوٹ مار کا ثمر ہے۔

چوری اور فراڈ کا یہی ماڈل پیپلزپارٹی کے جماعتی اکائونٹس میں بھی دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالمی فراڈیوں نے کمیشن میں دو جماعتیں رجسٹرڈ کررکھی ہیں، جب چاہے پیپلزپارٹی اور جب مناسب سمجھیں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کا نام استعمال کرتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کا مقدمہ برسوں سے زیرِ التوا ہے، پیپلزپارٹی کے جمع شدہ دستاویز میں ایک پیپلزپارٹی سے دوسری پیپلزپارٹی میں سرمائے کا بھیجا جانا درج ہے اور دونوں پیپلزپارٹیوں کے ذرائع آمدن ناپید اور عدم دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اندھے پن کے مرض میں مبتلا نہ ہوتا تو یقینا سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے کھاتوں کا اعلان کرتا۔