پتوکی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کوفوری طور پر ختم کی جائے‘ اہل علاقہ

پیر 8 اگست 2022 18:59

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پتوکی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوامی سماجی حلقوں،شہریوں، گھریلو خواتین اور تاجروں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہاہے کہ پتوکی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں ،تاجروں اور گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی اور گیس کی بار بار بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا تیار کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تنویر اسلم خان،حاجی محمد ارشد گولڈن، میاں جاوید اقبال،ملک محمد اکمل،حاجی محمد اسلم سمیت عوامی سماجی حلقوں،کاروباری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وفاقی وزیر بجلی،گیس اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے،تاکہ گھریلو خواتین شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔