کوئٹہ ، واقعہ کربلا ظلم اور بربریت کے خلاف مزاحمت اور بغاوت اور مظلوموں کو ساتھ دینے کا درس دیتا ہے،رہنماجمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

پیر 8 اگست 2022 21:55

۔ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلی مولنا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولنا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ امیر صوبہ سندھ مولناعزیزاحمدشاہ امروٹی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب مولنا ثنااللہ شاہ فاروقی امیر اسلام آباد مولنا قاضی شمس الحق ودیگر نے کہا کہ واقعہ کربلا ظلم اور بربریت کے خلاف مزاحمت اور بغاوت اور مظلوموں کو ساتھ دینے کا درس دیتا ہے آج بھی امت مسلمہ سامراجی اور طاغوتی قوتوں کے چنگل سے آزادی چاہتے ہیں تو امت مسلمہ کو حسینی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کسی ظالم اور جابر کے ظلم کی خلاف ڈٹ کر طاقت کے سامنے سر نہ جھکایا جائے انہوں نے کہا کہ اسلام کے روحانی اور انقلابی کرداروں کو بھولا کر امت مسلمہ سرمایہ داری اور جاگیرداری کے ساتھ ساتھ غلامی کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ آج بھی لازوال کردار ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہونگے حضرت امام حسین نے علم حق بلند کرنے کا مقصد باطل طاقتوں کے خلاف محاذ آرا ہونے کا درس تھا اسوہ رسول اور امام حسین کی عظیم قربانی کو زندہ رکھے تو دنیا پر امت مسلمہ کا راج ہوگا انہوں نے کہا کہ اتحاد و یگانگت، امن اور بھائی چارے کے لیے علما کرام کردار ادا کریں دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے سازشیں کررہے ہیں فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے کی سازش ملک میں امن کے خلاف ہے فرقہ واریت سے انتشار اور اختلافات کو امتِ مسلمہ کے درمیان آنے نہ دیں محرم الحرام میں برداشت اور محبت کو فروغ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علما اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ ملک دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما، اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور اسلام کے اس پیغام محبت، رواداری اور برداشت کو اجاگر کریں۔ تمام مسالک اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کرقیام امن اور اتحاد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا قیام امن میں علما کا کردار مثبت اور مثالی ہے۔