محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کی بھرپور جدوجہد پر شکریہ ادا کرتے ہیں،محمد طاہر محمود اشرفی

منگل 9 اگست 2022 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کی بھرپور جدوجہد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھرپور انتظامات کیے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر علماء و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بعض مقامات پر معمولی شکایات پیدا ہوئیں جو باہمی تعاون سے حل کر لی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین ؓ انسانیت کیلئے رہبر و رہنما ہیں ، ہر امن پسند انسان سیدنا امام حسین ؓ سے محبت کرتا ہے ، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں ، پولیس کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں اور امن و سلامتی اور بین المسالک ہم آہنگی کا بول بالا ہوا۔