آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب وگرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 9 اگست 2022 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہنے جبکہ لاہور، پوٹھوہار،سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، و ہا ڑ ی، بہاولپور، ڈ یر ہ غا زی خان، ملتان ورحیم یارخان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد رہا ۔محکمہ موسمیات نے آج بروز بدھ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 سینٹی گریڈکے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔