ساہیوال،توہین صحابہؓ کے گرفتار ملزم وقاص گلو 8یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 10 اگست 2022 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) سپیشل جج انسدادد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے توہین صحابہؓ کیس کے گرفتار ملزم وقاص گلو کو 8یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے سپرد کر دیا ہے اور پولیس کو ملزم وقاص گلو کو18اگست کو عدالت میں دوبارہ پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیلس چوک سے پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے سوشل میڈیا پر 3اگست کو ایک شخص محمد احمد ناصر نے امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی یوم شہادت پر پوسٹ لگائی تھی ۔

پوسٹ کے نیچے ملزم نے اپنے اکائونٹ سے کمنٹ کیا اور توہین صحابہ کا مر تکب پایا۔جس پر پولیس نے جواد وسیم سب انسپکٹر کی مد عیت میں مقدمہ 298۔اے ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر لیا تھا اور ملزم کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کیا۔