پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری شبیر گجر کی عبوری درخواست ضمانت میں 2ستمبر تک توسیع

بدھ 10 اگست 2022 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید نے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری شبیر گجر کی عبوری درخواست ضمانت میں 2ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی،ملزمان میں ایم پی اے شبیر گجر،خالد محمود گجر شامل ہیں، چوہدری شبیر گجر نے پی ٹی اے کی ٹکٹ سے پی پی 167 سے الیکشن لڑا،پی ٹی ا?ئی کے ایم پی اے شبیر گجر کیخلاف تھانہ جوہر ٹائون میں لڑائی جھگڑا اور ہنگامہ آرائی کے حوالے سے مقدمات درج ہیں،چوہدری شبیر گجر ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان کے مقابلے میں جیت گئے تھے،چوہدری شبیر گجر کیخلاف دوران کمپین لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی