عارف والا،نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر منیار ی سٹور کے مالک سمیت تین افراد سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی

جمعرات 11 اگست 2022 16:47

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر منیار ی سٹور کے مالک سمیت تین افراد سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں169/EB کے نزدیک راجباہ میں دونامعلوم ڈاکواسلحہ کی نوک پر منیاری سٹور کے مالک محمدانور سے اڑھائی ہزار روپے نقدی ، کاشتکار اور دودھ فروش سے ہزاروں روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لے کر پٹرولنگ چیک پوسٹ163/EB محمدنگر کو گشت بڑھانے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سدباب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔