مالی سال 2022 میں 9 علاقا ئی ممالک کے ساتھ ریجنل تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا ہے،عرفان اقبال شیخ
جمعرات 11 اگست 2022 22:12
(جاری ہے)
اس وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور زرمبادلہ کے ذخائر پر اضافی بوجھ بھی پڑا۔
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس صورتحال میں ایف پی سی سی آئی کی دیرینہ پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہی؛کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ریجنل تجارت پائیدار بنیادوں پر ملکی برآمدات کو بڑھانے اور ملک کے حقیقی ایکسپورٹ پو ٹینشل کو حاصل کرنے کے لیے کلید ی حیثیت رکھتی ہے۔اس سب کے با وجود حکومت اب بھی ریجنل ایکسپورٹ سپورٹ پروگرام کے ذریعے سہولیات اور ترغیبات دینے کو آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے علاقائی بلاکس اور ممالک بھی ہیں کہ جن کی کل تجارت کا 70 سے 80 فیصد حصہ علاقائی اور ذیلی علاقائی ممالک پر منحصر ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور ڈیویلپنگ(D-8) کے پلیٹ فارمز کے ذریعے ریجنل تجارت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ ای سی او میں کل دس ممالک ہیں اور ڈی ایٹ میں کل آٹھ ممالک شامل ہیں؛جبکہ ان اتحادوں میں کچھ بڑی اکانومیز بھی شامل ہیں اور پاکستان انہیں کئی بڑے شعبوں میں اپنی برآمدات بڑھا سکتا ہے۔ان بڑے شعبو ں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات؛ کھیلوں کا سامان؛سرجیکل آلات؛ چاول، پھل اور سبزیاں؛ مینو فیکچرنگ میٹر یل اور سب سے نمایاں طور پرآئی ٹی سروسز شامل ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے وضاحت کی کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ علاقا ئی تجارت کے پو ٹینشل کو بروئے کار لا نے سے پاکستان کی برآمدات دو سے تین سال کے مختصر عرصے میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو تجارت بڑھانے کی خاطر علاقائی ممالک کے ساتھ موثر بینکنگ چینلز قائم کرنے کے لیے فعال طور پر کام کرنا چاہیی؛ بڑی بارڈر مارکیٹس بنانی چاہیی؛ مقامی کرنسیوں میں تجارت کے آپشن پر غور کرنا چاہیے اور بارٹر ٹریڈ کے عملی میکانزم پر کام کرنا چا ہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.