ریلوے ملتان ڈویڑن کے پاکپتن ریلوے اسٹیشن پر خاتون نے سٹال لگا لیا

ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن کا خاتون کو خراج تحسین ، سٹیشن انتظامیہ کو خاتون کو تمام سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات 11 اگست 2022 22:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ریلوے ملتان ڈویڑن کے پاکپتن ریلوے اسٹیشن پر خاتون نے سٹال لگا لیا، ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن کا خاتون کو خراج تحسین ، سٹیشن انتظامیہ خاتون کو تمام سہولیات کی فراہمی جاری رکھے ڈی ایس ریلوے کی ہدایات تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویڑن کے پاکپتن ریلوے اسٹیشن پر زبیدہ بی بی نامی خاتون نے اپنے نام سے چائے اور کولڈ ڈرنک کا سٹال قائم کر رکھا ہے جبکہ سٹال پر آنے والے مسافر بھی خاتون کو سٹال چلاتا دیکھ کر انکی ہمت کو داد دیتے ہیں ادھر خاتون زبیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویڑن نے تمام سہولیات فراہم کر رکھی ہیں بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر رزق حلال کمانے گھر سے باہر آنا پڑا اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن حماد حسن مرزا نے زبیدہ بی بی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا ہر شعبہ میں ترقی کرنا خوش آئند ہے ہمیں بھی خواتین کو اس حوالے سے ہر طرح کی سپورٹ کرنی چاہئے تاکہ انہیں تحفظ کا احساس ہو،ریلوے اس خاتون کو سلام پیش کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :