25 مئی کی کارروائیاں، ن لیگ کو عطااللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف کارروائی کا خدشہ

ن لیگ کا اپنے کسی بھی رہنما کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ،ایک گھنٹے کے نوٹس پر لاہور کے صوبائی حلقوں سے لیگی کارکنان اکٹھے کیے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 اگست 2022 13:44

25 مئی کی کارروائیاں، ن لیگ کو عطااللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2022ء) پنجاب حکومت کی جانب سے 25 مئی کے واقعے میں ملوث لیگی کارکنان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے کسی بھی رہنما کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ممکنہ مقدمات اور گرفتاریوں پر سخت ردِعمل دینے کے لیے لیگی کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک گھنٹے کے نوٹس پر لاہور کے صوبائی حلقوں سے لیگی کارکنان اکٹھے کیے جائیں گے۔ن لیگ کو سابق صوبائی وزراء عطااللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف کارروائی کا خدشہ ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کا حساب شروع ہوگا۔سابق وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔قبل ازیں فوادچوہدری نے کہا کہ ،25 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،25 مئی کے واقعات پر ایف آئی آر کی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں جن میں رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، احمد ملک اور حمزہ شہباز نامزد ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر ہاشم نے تحریک انصاف کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وزرات چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارے ن لیگ کے لیڈر پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں۔ اگر میرے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔