گزشتہ چار سال میں دس ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا‘ عمر سرفراز چیمہ

90 فیصد شکایات کا ازالہ تیس دنوں کے مجوزہ وقت میں کیا گیا‘ مشیر برائے اطلاعات

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

گزشتہ چار سال میں دس ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا‘ عمر سرفراز چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن جمہوری نظام میں شفافیت اور گڈ گورننس کی بہتری کے لیے ضروری ہونے کے باعث ترقی یافتہ ممالک میں گورننس کے بنیادی خدوخال میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال میں پنجاب انفارمیشن کمیشن کو موصول ہونے والی دس ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا، جن میں سے 90 فیصد شکایات کا ازالہ 30 دنوں کے مجوزہ عرصے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے مشیرِ اطلاعات پنجاب کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور بہتری کے لیے سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :