کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے

جمعہ 12 اگست 2022 21:35

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ضلع کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے ۔جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ کلیر موڑ پر لیویز چوکی میں تزئین و آرائش کے کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح کیا اور مختلف لیویز چوکیوں کا جائزہ لیکر لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہا ہے دورے کے موقع پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی محکموں کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

جہاں پر انہیں محکموں کی کارکردگی، مسائل اور کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنر قربان مگسی کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے کوہلو میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک امدادی سرگرمیاں و ریلیف تسلی بخش ہیں مشکل کی گھڑی میں تمام آفیسران و اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے جس پر وہ تعریف کے حقدار ہیں کئی محکمے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے فلاح و بہبود میں مصروف رہے ہیں ضلع میں ہمارے پاس ٹینٹ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش سمیت بنیادی کئی چیزوں کی کمی ہے جن کیلئے پی ڈی ایم اے کو کہہ دیا ہے جنہوں نے جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے کیونکہ ہمارے علاقوں میں پھر سے مون سون کا اسپیل شروع ہونے کو ہے جس کے بعد ضلع کے تمام داخلی راستے ممکنہ طور پر بند بھی ہوسکتے ہیں اور ریلیف کے سامان یہاں پہنچ نہیں سکیں گے پی ڈی ایم اے کی مزید سامان ملنے کے بعد ہمارے پاس تمام متاثرہ لوگوں تک ٹینٹ اور بنیادی ضروریات کی چزیں فراہم کرنا آسان ہوں گے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے مزید کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کوہلو سبی قومی شاہراہ مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ضلع کے رابطہ سڑکیں بھی حالیہ بارشوں سے متاثر ہیں جن کے بحالی کیلئے سیکرٹری مواصلات اکبر بلوچ کو آگاہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ضلع میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی فہرستوں کو دوبارہ ری چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے علاوہ ہمارے ساتھ سپارکو بھی ان بورڈ ہے جو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرچکا ہے جو اپنے سیٹلائٹ کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے لائیو اسٹاک کا شعبہ بھی سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثرہ ہوا ہے جن کے ازالے کیلئے ٹمیں سروے کررہی ہیں جو نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں گے اس حوالے سے آج محکمہ لائیو اسٹاک نے مٹھازئی میں کیمپ بھی لگایا ہے جہاں فری ادویات فراہم کئے گئیں ہیں ضلع میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے حالیہ بارشوں سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئین تھے اور انہوں نے ضلع میں ماڑی گیس کمپنی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے لئے ڈی سی صاحب سے بات کی ہے کہ وہ دوبارہ ان متاثرہ لوگوں کی لسٹ منگوا کر جائزہ لیں اور ان کا ازالہ کریں کیونکہ کمپنیاں جب یہاں سے معدنیات لیکر جارہی ہیں تو وہ علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات و نقصانات کی مد میں پیسے فراہم کرتے ہیں جس کو ہم سی ایس آر کہتے ہیں جو ڈپٹی کمشنر کے ذریعے پیسے دیتے ہیں جس کیلئے ایک کمیٹی ہوتی ہے جو لوگوں کے بنیادی سہولیات اور ضروریات کا جائزہ لیکر ریلیف فراہم کرتی ہے ضلع میں صحت کے سینٹرز گو کے اچھے جارہے ہیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہورہے ہیں مگر اس کے باوجود ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے اقدامات کریں گے اس موقع پر میر نثار احمد مری،میر اسماعیل مری،رسالدار میجر شیر محمد مری،حاجی میر بہار خان، میر قیوم مری، تحصیلدار چیف شاہ نواز مری،وڈیرہ ربنواز،وڈیرہ بالو خان، وڈیرہ بیورغ مری، مصری خان و دیگر موجود تھے۔