Live Updates

عمران کو پاکستان کی سیاست کا ناسورسمجھتا ہوں،جواد احمد سابق وزیراعظم پر پھٹ پڑے

میں اسے پاکستان کا سب سے گھٹیا آدمی سمجھتا ہوں جوجھوٹا،چور،منافق،لالچی،مکارہے اورمیں اپنے ٹوئٹس میں اس کا ثبوت دیتا ہوں،بیان

ہفتہ 13 اگست 2022 18:15

عمران کو پاکستان کی سیاست کا ناسورسمجھتا ہوں،جواد احمد سابق وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے ایک بار پھر عمران خان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران کو پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتا ہوں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے لکھا کہ یہ خوش قسمت ہیکہ امیروں کابگڑا ہوا بچہ تھا، امیروں کے ایچیسن کالج میں پڑھتاتھا، امیروں کے جمخانہ کرکٹ کا ممبر تھا اور امیروں کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فیس دے سکتا تھا توکرکٹ کھیل گیا اور بڑاکھلاڑی بھی بن گیا۔

گلوکار نے کہا کہ اگر عمران ہاکی کھیلتا ہوتا تو وزیراعظم بن کرپاکستان برباد تو نہ کرتا۔ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کو امریکا کے ساتھ لابنگ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی ، 14 اگست کو یوم آزادی تو گزر جانے دیتے، اس کے بعد غلام بن جاتی ۔

(جاری ہے)

جواد احمد نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی دو وجوہات بھی بتائیں، انہوں نے کہا کہ میں اسے اس وقت پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتاہوں جو کہ اس ملک میں کرسی کیلئے فساد پھیلا رہا ہے اس لیے اس کی اصلیت بتانا ضروری ہے۔گلوکار نے لکھا کہ میں اسے پاکستان کاسب سے گھٹیا آدمی سمجھتا ہوں جو جھوٹا، چور، منافق، لالچی، مکار ہے اور میں اپنے ٹوئٹس میں اس کا ثبوت دیتاہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات