قلات میں لیویز کی پوسٹوں پر بھرتیوں میں میر ٹ دور دور تک نظر نہیں آئی ،سماجی رہنما

قلات کے نوجوانوں کے یکسر نظر انداز کر نے پر خاموش نہیں رہیں گے ،حاجی محمد خان لہڑی

ہفتہ 13 اگست 2022 21:58

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) قلات کے سیاسی و سماجی رہنمائو ں حاجی محمد خان لہڑی ،حبیب لہڑی ،ظفراللہ لہڑی ، ولی اللہ لہڑی ،محب اللہ لہڑی ، شفیق لہڑی اور دیگر نے کہا ہے کہ قلات میں لیویز کی پوسٹوں پر بھرتیوں میں میر ٹ دور دور تک نظر نہیں آئی جن لوگوں نے انٹر ویو ٹیسٹ دوڑ اور قد کے امتحان پاس کیا تھا ان کے نام فائنل لسٹ سے ہی غائب کر دیا گیا۔

ایسے بہت سے جوانوں کو بھرتی کیا گیا جن کے قد اور چھاتی مطلوبہ معیار پر نہیں اترتے ہیں لیویز کی پوسٹوں پرمن پسند نوجوانوں کو ملازمتیں دینا اور حقداروں کونظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ قلات کے نوجوانوں کے یکسر نظر انداز کر نے پر خاموش نہیں رہیں گے بہت جلد لیویز کی آسامیوں میں ناانصافی پر عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ لیویزقلات میں حالیہ بھر تیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئی ہے ایسے لوگوں کو بھر تی کیا گیا ہے جو انٹر ویو کے وقت میٹرک پا س بھی نہیں کئے تھے اور ایسے نوجوان کو بھرتی کیا گیا ہے جنکا نہ قد برابر ہے اور نہی چھاتی جو قد اورزن میں چھوٹے ہونے کے باوجود بھرتی ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان بھی بھرتی کئے گئے ہیں جو انٹرویو میں شامل نہیں تھے سب کچھ اوپر اوپر سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلات کے تعلیم یافتہ اور حقدار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے اور بہت جلد عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :