لاہور پریس کلب میں محفل مسالمہ کا انعقاد

حسین مجروح کی زیر صدارت محفل میں نامور شعرا نے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا

ہفتہ 13 اگست 2022 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام محفلِ مسالمہ کا انعقاد ہوا۔ محفلِ مسالمہ کی صدارت ممتاز شاعر حسین مجروح نے کی جبکہ محمد عباس مرزا، ممتاز راشد لاہور، علی اصغر عباس اور عقیل اختر مہمان خصوصی تھے۔ لاہور پریس کلب کے سیکریٹری عبدالمجید ساجد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لاہور پریس کلب میں محفل مسالمہ کے انعقاد کو سعادت قرار دیا اور لاہور میں ادب کی خدمت میں پریس کلب کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

مسالمہ میں انوار قمر، صغیر احمد صغیر، اظہر عباس، اعجاز فیروز اعجاز، ابوالحسن خاور، باقر زیدی، ارسلان احمد ارسل، ساحل ہاشمی، فاطمہ غزل، فراست بخاری، وحید ناز، جواد راسخ، احسان علی حیدر، زبیدہ حیدر زیبی، عرفان ہاشمی، ابرارالحسن، ساجد حسین ساجد اور صبا ممتاز بانو نے شرکت کی جبکہ فاطمہ حیدر نے ہدیہ نعت اور شان اختر علی خان نے مترنم نذرانہ سلام پیش کیا۔ طارق کامران اور سلمان رسول نے محفل مسالمہ کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ محفل مسالمہ میں اقبال بخاری، میم سین بٹ اور شبیر صادق سمیت کلب ارکان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :