قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ورچول یونیورسٹی کے ریکٹرکی ملاقات،تعلیم وتحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر مشترکہ امورپر تبادلہ خیال

منگل 16 اگست 2022 20:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ورچول یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ملاقات کی۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جامعات میں تعلیم وتحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر مشترکہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ورچول یونیورسٹی کے ریکٹر کو آگاہ کیا۔ ورچول یونیورسٹی کے ریکٹر نے قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔اس سے قبل وائس چانسلر سے گلگت بلتستان سپر لیگ کے عہدیدران نے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان سپرلیگ سمیت مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اور بہت جلد کھیلوں کے فروغ کے لیے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :