قمبرشہدادکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 3 افراد جاں بحق

جھلس کر جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو جواں سال بیٹے شامل ہیں، رپورٹ

منگل 16 اگست 2022 22:25

قمبرشہدادکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 3 افراد ..
شہداد کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل وارہ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ وارہ کے گوٹھ وکا موری میں پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد پر آسمانی بجلی گری۔حکام نے بتایا کہ جھلس کر جاں بحق افراد میں باپ اور اس کے دو جواں سال بیٹے شامل ہیں۔ مقامی افرادنے تینوں میتیوں کوہسپتال متنقل کیا جبکہ باپ بیٹوں کی میتیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :