Live Updates

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

حکومت حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، قومی وطن پارٹی

بدھ 17 اگست 2022 15:03

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر گہری تشویش کا ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) حکومت کے ایک اور اتحادی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں آفتاب شیر پائو نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ڈی ایم کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہاکہ حکومت حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، مریم نواز اور ایم کیو ایم پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات