شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش

اگر تحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں رکن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق مشاہد حسین سید

بدھ 17 اگست 2022 22:33

شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت بھی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک آئی جی اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے پر ہدایات جاری نہ کرے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے سب کو وہیں جواب دینے دیں تاہم قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر تحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں