کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت قصورنے

جمعرات 18 اگست 2022 10:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) محکمہ زراعت قصورنے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑانے اور اس کی برآمدگی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ توریا اے‘ اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا‘سرسوں‘ ڈی جی ایل‘چکوال رایا‘ خانپور رایا‘ موسم ربیع کی فصلیں ہیں اسکے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظورشدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20 ستمبر سے 31اکتوبرتک کاشت کرسکتے ہیں جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کو 25 اگست سے 15 ستمبر تک کاشت کرنا مفیدثابت ہوسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل داراجناس کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے انہیں بروقت کاشت کرنا اورصحت مند وصاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :