خیبرپختونخوا حکومت کا ڈرگ مافیا، سمگلروں، غیر رجسٹرڈگاڑیوں اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اگست 2022 15:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ڈرگ مافیا، سمگلروں، غیر رجسٹرڈگاڑیوں اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے مطابق ایک مہینے کے اندر پشاور سمیت صوبے کے کسی بھی علاقے میں غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی گاڑی دیکھی گئی تو متعلقہ ضلع کا انچارچ ذمہ دار ہوگا، یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجرا کا عمل مزید تیز کردیا گیاہے، پشاور ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر جلد فعال کردیا جائیگا،یو آئی پی ٹیکس(پراپرٹی ٹیکس)وصولی کا عمل مذید تیز کیا جائے ۔

واضح رہے کہ پشاور میں ڈرگ فری مہم چلانے کے بعد اب صوبے کے دیگر اضلاع تک اس مہم کو وسعت دی جائیگی، نشئی افراد کی دوبارہ بحالی اور ان کو مفید شہری بنانے کے لئے بحالی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :