فارنگ فنڈنگ کیس ،سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش،21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا

جمعرات 18 اگست 2022 22:57

فارنگ فنڈنگ کیس ،سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش،21 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) سابق گورنر خیبرپختونخوا اورپی ٹی آئی کے رہنماء شاہ فرمان فارنگ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شاہ فرمان کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا۔ایف آئی اے حکام نے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو طلب کیا تھا ۔ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ مجھے ایک اکاونٹ کھولنے سے متعلق ایف آئی اے دفتر بلایا گیا ۔صوبائی دفاتر کے اخراجات کے لئے یہ اکاونٹ کھولا گیا ۔پی ٹی آئی نے ریکارڈ پر لانے کے لئے اکاونٹ کھولا تھا۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جس بندے نے اس اکاونٹ میں پیسے ڈالے اسی بندے نے کیس دائر کیا ہے ۔گزشتہ 5 سال میں اس اکاونٹ میں صرف 20 لاکھ روپے آئے ۔ اس اکاونٹ میں 45 ہزار روپے ماہانہ جمع ہوئے ۔ ہم نے قوم کا پیسہ اکاونٹ میں جمع نہیں کیا۔