وزیراعلی پنجاب کا گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کی زیر التوا الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کاحکم

ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت ملازمین کا حق ہی: چوہدری پرو یز الٰہی

جمعرات 18 اگست 2022 23:18

وزیراعلی پنجاب کا گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کی زیر التوا الاٹمنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائو نڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التوا الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اورکہا کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئرمیری ترجیحات میں شامل ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے۔

(جاری ہے)

پلاٹ اورگھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اورحق بھی ہے۔وزیراعلی پرویزالٰہی نے کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہائوسنگ سکیم میں تعلیم اورصحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھاجائے۔ہائوسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے۔ہائوسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپمنٹ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔وزیراعلی پرویزالٰہی نے کہا کہ زیر التوا پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جی ایم سکندر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری ہاسنگ اوردیگر بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :