مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پرسی آئی اے پولیس کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

جمعرات 18 اگست 2022 22:50

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پرسی آئی اے پولیس کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،خواتین مظاہرین وزیر اعلی پنجاب اور اعلی حکام سے کاشف عمران کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے مرکزی داخلہ کے سامنے خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی آئی اے پولیس کی جانب سے چند ماہ قبل لاہور میں کاشف عمران عرف کاشی کو گرفتار کر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کیا گیا۔کاشف کا کسی جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں تھا، پولیس نے ذاتی عناد پر اس کو پولیس مقابلہ میںہلاک کیا ۔