فٹبال ورلڈکپ2022: ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام شامل

جمعرات 18 اگست 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) رواں سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ا?فیشل ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے تاہم اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں۔واضح رہے کہ قطر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔یاد رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا۔