پشاور،ضلعی افسر کے ناصر باغ روڈ پر شیشہ کلبوں پر اچانک چھاپے

مضرصحت شیشہ آئٹم ‘سامان و غیر قانونی سگریٹ قبضے میں لے کرموقع پرتلف کردیا

ہفتہ 20 اگست 2022 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع الله خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے اجمل شاہ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو بورڈاور اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ ناصر باغ پرشیشہ کلبوں پر اچانک چھاپہ مارا جس میں انھوں شیشہ کلبوں میں استعمال ہونے والے مضر صحت شیشہ آئٹم و سامان قبضے میں لے لئے اور شیشہ کلب کو سیل کردیااور اپنی نگرانی میں موقع پر مضر صحت شیشہ آئٹم و سامان تلف کردیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہاں پر موجود عوامی شکایات پرمختلف کیفوں اورجنرل سٹوروں پر بھی چھاپے مارے گئے وہاں پر بھی کھلے سگریٹ اورغیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی جارہی تھی جسے قبضے میں لے لیا اورشتہاری پمفلٹ بھی اتار کر تلف کردیئے گئے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے جنرل سٹوروں کے مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلے سگریٹ اورغیر قانی سگریٹ کے استعمال پر پابندی ہے اوردکاندار18 سال سے کم عمر کے بچوں پر سگریٹ بالکل فروخت نہ کریںورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا ء سے سگریٹ کو دور رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :