معروف گلوکار سائیں ظہور مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے،ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

ہفتہ 20 اگست 2022 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2022ء) معروف گلوکار سائیں ظہور مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سائیں ظہور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

سائیں ظہور ہسپتال سے واپس آتے ہوئے گانے گاتے رہے ۔سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران بلڈ شوگر لو ہونے کی وجہ سے علیل ہو گئے تھے جس پر نہیںہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا ۔سائیں ظہور آج اتوار کے روز ممکنہ طو رپر وطن واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :