معروف سیاسی رہنما وکالم نگار قسورسعید مرزاکی حالت تشویشناک ہوگئی

منگل 30 اگست 2022 17:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2022ء) معروف سیاسی رہنما ،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹواورسابق صدر فاروق لغاری کے قریبی ساتھی ،کالم نگار ،تجزیہ نگار اورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ ایوان صدر قسورسعید مرزاکی حالت تشویشناک ہوگئی ۔قسورسعید مرزاگزشتہ 15روز سے صاحب فراش ہیں ،11اگست کو لقوے کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی تھی ۔

(جاری ہے)

قسورمرزاگزشتہ ہفتے شجاع آباد تھے ،طبیعت خراب ہونے پرانہیں لاہورمنتقل کردیاگیاتھا۔ان کے بیٹے مرزامحمد بیگ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ لقوے کے بعد شدید ذہنی دبائو کاشکارتھے ان کی نظربھی بری طرح متاثرہوئی تھی اوراسی دبائو کے نتیجے میں انہیں برین ہیمرج ہوگیا ۔ قسورمرزانیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور میں زیرعلاج ہیں ان کاآدھادھڑمفلوج ہوچکاہے،چالیس فیصددماغ کام نہیں کررہااورڈاکٹروں نے اگلے چوبیس گھنٹے ان کی زندگی کے لئے اہم قراردیئے ہیں ۔