پی ٹی آئی کے عبد الشکور شاد نے غلط بیانی کی :پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

عبد الشکور شاد مستعفی ہو چکے ہیں ،سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے،غلط بیانی پر نااہل بھی قرار دیا جائے، درخواست میں موقف

بدھ 14 ستمبر 2022 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2022ء) پی ٹی آئی رکن اسمبلی عبدالشکور شاد کی این اے 246 کی نشست پر بحالی کے خلاف لیاری سے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نبیل گبول نے عبدالشکور شاد کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالشکور شاد نے غلط بیانی سے ریلیف لیا ،عبدالشکور شاد مستعفی ہو چکے ہیں سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے، درخواست میں انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عبدالشکور شاد کی نشست خالی قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کی جائے ،غلط بیانی کرنے پر عبدالشکور شاد کو نااہل بھی قرار دیا جائے ،عبدالشکور شاد صادق اور امین نہیں رہی