پاکستان سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے قاید کے مشن کو تکمیل تک پہنچائینگے، ثروت اعجاز قادری

منگل 20 ستمبر 2022 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2022ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے حق وسچ کا پرچم بلند رکھا اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے ،ملک میں انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ میں کا کردار ادا کیا،مذہبی فرقہ واریت اور انتشار کو روکنے کیلئے ان چہروں کو بے نقاب کیا جو خودساختہ مذہب کے نام پر ملک کو کمزور کررہے تھے ،شہید محمد سلیم قادری دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے ،دہشتگردوں نے بلدیہ ٹائون میں نماز جمعہ پڑھانے کیلئے جاتے ہوئے گھات لگا کرمحمد سلیم قادری اور ان کے رفقاء کو شہید کردیا ،پاکستان سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے ،آپریشن راہ نجات ،آپریشن ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کی اور عوام میں شعور اجاگر کیا کہ دہشتگرد ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیںاوران کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،شہید سلیم قادری کی جرأت وبہادی اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے شہداء کے مشن پر گامزن رہینگے،ملک سیلاب کی تباہ کاری کار شکار ہے متاثرین خوراک وادویات کیلئے حکمرانوں اور عوام کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں ،حکومت بیرونی امداد متاثرین تک پہنچانے اور ان کے گھر بنانے کیلئے اسپیڈلی طور پرکام کو یقینی بنائے ،انہوں کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کیلیے یکجا ہوکر اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے،حکومت کو متاثرین کی خدمت کیلئے رضاکار دینے کو تیار ہیں ،حکومت متاثرین کی زندگی معمول پر لانے کیلئے فوری وعملی اقدامات کرئے بھرپور ساتھ دینگے۔