محمد علی جناح یونیورسٹی نے ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ آغاز کردیا

جمعہ 23 ستمبر 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2022ء) محمد علی جناح یونیورسٹی نے ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اب سامعین ایف ایم 97.6 پر ماجو کی نشریات سن سکیں گے۔واضح رہے کہ ماجو نے کچھ سال پہلے ایف ایم ریڈیو کا آغاز کردیا تھا تاہم اس کی مسلسل نشریات اب جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ماجو کے صدرانجینئر ڈاکٹر زبیرشیخ نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے،اب میڈیا میں بھی تیزی آگئی ہے ماجو موجود دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کی سہولت کیلئے ماجو ویب ٹی وی بھی قائم کردیا ہے جبکہ جلد ہی ماجو نیوزلیٹر کا اجراء بھی کیاجارہا ہے کیونکہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے ماجو کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا اور ایف ایم ریڈیو میں بھی پہلی نشریات کی ریکارڈنگ سنی اور طلبہ وطالبات کو سراہا

متعلقہ عنوان :