گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان اس وقت دنیا کا گرم ترین ملک بن گیا ہے
عالمی حدت سے خطے میں گلیشیر پگھلنا شروع ہوگئے ہیں، دنیا میں جو کاربن فضا میں بھیجی جا رہی ہے پاکستان کا اس میں 1 فیصد حصہ بھی نہیں ہے، پاکستان میں جو ہوا ہے وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا، وزیر اعظم نے دنیا کو خبردار کر دیا
محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2022 23:20
(جاری ہے)
پاکستان میں ایسی قدرتی آفت کو نہیں دیکھا جس نے لوگوں کی زندگی بدل دی ہو، ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہو رہا ہے، پاکستان کے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے ساتھ یہ کیوں ہوا؟ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں تباہی یہاں کے لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میرا دل اور دماغ اس وقت بھی پاکستان میں ہے جو سیلاب سے متاثر ہے، ہمیں پہلے بڑھتے درجہ حرارت اب سیلاب کی تباہی کا سامنا ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان اس وقت دنیا کا گرم ترین ملک بن گیا ہے، عالمی حدت سے خطے میں گلیشیر پگھلنا شروع ہوگئے ہیں، دنیا میں جو کاربن فضا کا حصہ بن رہی ہے، پاکستان کا اس میں 1 فیصد حصہ بھی نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز اور ضروریات کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے، جس حد تک ممکن ہے اپنے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ یہ بحران جس کے ہم ذمے دار نہیں ہیں، کیا اس بحران ہم میں اکیلے رہ جائیں گے؟ پاکستان میں جو ہوا ہے وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا، دنیا سے موسمیاتی انصاف کی امید لگانا غلط نہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان تمام رہنماؤں کا شکریہ جو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
بادامی باغ میں ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.