وفاقی پولیس کی کارروائیاں، 13ملزمان گرفتار

1695 گرام ہیروئن،اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ چار پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:11

وفاقی پولیس کی کارروائیاں،  13ملزمان  گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور جرائم کے خاتمے کے لیے مختلف کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ملزمان کے قبضہ سی1695 گرام ہیروئن،اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ چار پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا۔ ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف کا رروائیوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران13 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے ملزم شہزاد مسیح کو گرفتار کرکے 565گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تھانہ ترنول پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1130گرام ہیروئن برآمد کرلی۔تھانہ سنگجانی پولیس نے دو ملزمان محمد وارث اور محمد حسنات کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 02پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم ارسلان مرتضی کو گرفتار کرکے پسٹل 9mmمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔ عامر چوہدری