Live Updates

عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری

بدھ 28 ستمبر 2022 17:08

عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر شازیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے،عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی تربیت کی بنیاد ہی جمہوریت اور معاشرے کےخلاف سازش تھی، یقین ہے عمران نیازی جھوٹ بولنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عمران کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا ہی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات