کراچی کی چائے میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف
بدھ 28 ستمبر 2022 20:30
(جاری ہے)
اسی طرح اب پاکستان میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے شہری چائے کے ذریعے مائکرو پلاسٹک نگل رہے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جناح ہسپتال برائے خواتین اور ’ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر’ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں چائے کی ایک پیالی میں 100 سے 1200 مائکرو پلاسٹک ذرات موجود ہو سکتے ہیں۔اسی حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی ماہر محمد معظم خان نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کراچی کے بیشتر مقامات پر مائکرو پلاسٹک ملے ہیں اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان کی سطح شہر میں خطرناک حد تک بڑھ رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائکرو پلاسٹک کے ذرات زیادہ تر ساحل سمندر کے قریبی علاقوں یعنی کلفٹن اور ڈیفینس میں ملے، تاہم پورے شہر میں پلاسٹک ذرات پائے گئے۔ان کے مطابق مائکرو پلاسٹک کے حوالے سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ کلفٹن میں ساحل سمندر کے قریب موجود ریت کے ایک گرام میں 300 مائکرو پلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔اسی حوالے سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ زولاجی کی سربراہ ڈاکٹر رعنا ہادی نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ شہر میں خوراک میں مائکرو پلاسٹک کی موجودگی سے متعلق کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ چائے کے ذریعے انسان پلاسٹک بھی نگل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ہوٹلوں کی چائے کے نمونوں میں مائکرو پلاسٹک پائے گئے۔ڈاکٹر رعنا ہادی کے مطابق چائے کے ایک ملی لیٹر میں ایک سے 5 مائکرو پلاسٹک ذرات پائے گئے، اسی حساب سے چائے کے ایک کپ میں 100 اور بعض اوقات ایک ہزار سے زائد پلاسٹک ذرات موجود ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چائے میں موجود پلاسٹک ذرات چائے کو پکانے سے دودھ، چینی اور چائے کی پتی میں مل گھل جاتے ہیں، جس وجہ سے ان کی شناخت انتہائی مشکل ہوجاتی ہے، تاہم ذرات چائے میں پائے گئیمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.