Live Updates

آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے‘فیاض الحسن چوہان

ایون فیلڈ کیس میں نیب پراسیکیوٹر اپنا لگا کر آل شریف اور بیگم صفدر اعوان کو این آر او 2 دیا گیا‘ فیاض الحسن چوہان

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:57

آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے‘فیاض الحسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،بیگم صفدر اعوان میڈیا کے سامنے معصوم اور عوام کی خیر خواہ بنتی ہے، حقیقت میں بیگم صفدر اعوان ایک مکار اور جھوٹی سیاستدان ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کئی بار ملک اور ملکی اداروں کو اپنی سیاست پر قربان کیا۔

نواز شریف کی ڈان لیکس اور انڈیا سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان عوام دشمنی میں اس قدر آگے ہیں کہ صحت کارڈ کو بند کرانا چاہتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مفرور نواز شریف نے اپنی سیاست اور پیسے پر پاکستان اور اداروں کو قربان کیا۔نا اہل لیگ اپنی سیاست اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کو بھی دا ئوپر لگا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے پوری دنیا کے سامنے اداروں کو برا بھلا کہا اور انکے وقار کو ٹھیس پہنچائی۔ مفرور نواز شریف کی مفروری ایک ڈھیل کا نتیجہ تھی جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ گیدڑوں نے ہمیشہ ملک سے کھلواڑ کیا ہے۔پاکستان کو اگر بچانا ہے تو ان لٹیروں اور چوروں کو اقتدار سے بھگانا پڑے گا۔ ملکی سلامتی اسی میں ہے کہ منافقوں کی سردار بیگم صفدر اعوان کو اسکی منافقت کی قرار واقعی سزا ملے۔

میڈیا کے سامنے قوم کے خیر خواہ اصل میں ملک و قوم کے دشمن ہے۔ ترجمان وزیرِ اعلی پنجاب فیاض نے بیگم صفدر اعوان کے ایون فیلڈ کیس کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ کیس پر آل شریف اور بیگم صفدر اعوان کو این آر او 2 دیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر اپنا لگا کر پورے کیس کو خراب کیا گیا تا کہ اپنی مرضی کا فیصلہ لیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ایون فیلڈ کے فلیٹس خریدے گئے تو بیگم صفدر اعوان 19 سال کی تھی۔

19 سال کی عمر میں مریم نواز کا کونسا کاروبار تھا کہ وہ ڈالرز میں کروڑ پتی بن گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ کے فلیٹس 1991 میں موٹر وے کے پیسے سے خریدے گئے۔ مشہور زمانہ صحافی ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نواز شریف نے موٹر وے سے کک بیکس لئے تھے۔ریمنڈ بیکر نے واضح طور پر لکھا کہ نواز شریف نے موٹر وے سے کک بیکس لئے تھے اور فلیٹس خریدے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ کیس میں ملک کے اربوں روپے لگے مگر مجرم بری ہو گئے ہیں ۔چوروں اور لٹیروں کا اس طرح بری ہونا مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے۔ اس طرح کوئی بھی ملکی کے اربوں روپے لوٹ کر ایمانداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات