ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 30 ستمبر 2022 14:32

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تنویر نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 11 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران  103 آوٹ ڈور مقامات اور 23 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ستمبر ڈینگی لاروا کی افزائش کا مہینہ ہے لہذا تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :